ابنا: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب لاریجانی نے مقدس دفاع کی میوزیم کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اسلامی مقدسات کی توہین کے حوالے سے امریکی حکومت کے رویّے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ جاننا چاہیئے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کرنیوالے افراد کو ایسا نہیں چھوڑا جائے گا –ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ دنیا میں ایک قطبی نظام کونہیں مان سکتے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطی کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے امریکہ کے ایک قطبی رویے کو چیلنج کیا ہے –انہوں نے ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مغرب کا یہ تصوّر ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں کامیاب رہی ہیں حالانکہ ایران کی قوم ان پابندیوں کا مقابلہ کرکے ملک کی ترقی جاری رکھے گی -
.....
/169